ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کے لئے قومی سلامتی اولین ترجیح،دہشت گردی ناقابل قبول

کانگریس کے لئے قومی سلامتی اولین ترجیح،دہشت گردی ناقابل قبول

Mon, 22 Apr 2019 10:49:40    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پرمسلح افواج پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اتوار کو کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس کا رویہ اپناتے ہوئے قومی سلامتی کو ہمیشہ پہلی ترجیح دی ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم، جے رام رمیش اور لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ڈی ایس ہڈا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی فوج کو پاکستان اور سرحد پر دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ بغیر کسی سیاسی مداخلت کے کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ موجودہ حکومت قومی سلامتی اور مسلح افواج کا بے شرمی سے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہے ۔ کانگریس وزیراعظم اور ان کے معاون پارٹیوں کی ایسی سبھی کوششوں کی زبردست مذمت کرتی ہے ۔چدمبرم اور جنرل ہڈا نے کہا کہ سلامتی پالیسی اپنی توجہ عالمی مسائل میں مناسب طریقے سے مداخلت، ایک محفوظ پڑوسی، اندرونی مسائل کا پرامن حل، عوامی سلامتی اور اپنی اہلیتوں کی توسیع جیسے مسائل پر مرکوز ہونی چاہئے ۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے سلامتی نظام اور فوجی ذرائع کو مستحکم کریں۔ کانگریس لیڈر وں نے الزام لگایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ہماری فوج کی صلاحیتوں اور سلامتی نظام میں تشویشناک حد تک گراوٹ دیکھی گئی ہے اوریہ تب ہے جبکہ فوجی سلامتی پر سیاسی بیان بازی بھی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ جی ڈی پی کے مجموعی سلامتی بجٹ میں کمی ا س بات کی سب سے بڑی مثال ہے جو2019میں57برسوں میں سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔سلامتی خطروں سے نمٹنے کے لئے ضروری تیاریوں کو نظرانداز کرنے کے ساتھ ساتھ سفارتی ناکامیابیاں گزشتہ پانچ برسوں میں پیدا ہوئی ہیں جو ہماری قومی سلامتی کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔ سرحد پار سے دراندازی میں ڈیڑھ گنا اضافہ اور پاکستان سے سیزفائر کی خلاف ورزی میں پانچ گنا اضافے سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے ۔


Share: